جھل مگسی میں ایم-8 پر مسافر کوچ الٹ گئی، 7 افراد جاں بحق، 22 زخمی

جھل مگسی(ایچ آراین ڈبلیو)ایم ایٹ (M-8) ہائی وے پر مسافر کوچ الٹنے کے افسوسناک حادثے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 22 مسافر زخمی ہو گئے ہیں، جاں بحق اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

ڈی ایس پی محمد یونس کے مطابق حادثہ جھل مگسی کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسافر کوچ الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک زخمی دورانِ علاج اسپتال میں چل بسا۔پولیس کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں