لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی ٹاؤن چیئرمینز کی درخواست، عدالت نے رپورٹس طلب کرلیں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)شہرمیں غیراعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز کی جانب سے دائر درخواست پر عدالت نے فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق عدالت نے نیپرا اور دیگر متعلقہ فریقین سے دو ہفتوں میں رپورٹس طلب کرلی ہیں۔

وکیل درخواست گزار محمد واوڈا ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ شہر میں شدید گرمی کے دوران طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہےجس کےباعث شہری شدید مشکلات کا شکارہیں۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہر میں اموات کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں، جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے جاری شیڈول کے برخلاف غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

وکیل کے مطابق عدالت نے قبل ازیں نیپرا کو شکایت پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی تھی تاہم تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔عدالت نے اب نیپرا سمیت تمام متعلقہ اداروں سے تفصیلی رپورٹس طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں