کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)چیک باؤنس اور دھوکہ دہی کے مقدمے میں عدالت نے ملزم محمد ارشد کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق ضمانت مسترد ہونے کے بعد ملزم محمد ارشد عدالت سے فرار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق مدعی مقدمہ اور وکیل نے پولیس کے پہنچنے تک ملزم کو روکنے کی کوشش کی تاہم وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم ارشد نے شہری آفتاب کو 64 لاکھ روپے کا چیک دیا تھا جو بعد میں باؤنس ہوگیا تھا۔
واقعے کے بعد تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں چیک باؤنس اور دھوکہ دہی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔


