فیصل آباد(ایچ آراین ڈبلیو) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیرِ اہتمام میٹرک فرسٹ سالانہ امتحان 2026 کے سیکنڈ گروپ کے پرچہ جات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 6 مئی 2026 کو ہونے والے تمام امتحانات منسوخ کر دیے گئے ہیں۔
ملتوی کیے گئے پرچہ جات میں درج ذیل مضامین شامل ہیں:
کمپیوٹر سائنس
بائیولوجی
اہلِ حدیث (درس نظامی)
بورڈ حکام کے مطابق ان امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، جس سے امیدواروں کو بروقت آگاہ کر دیا جائے گا۔
تمام امیدواروں، امتحانی عملے اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ 6 مئی 2026 کو امتحانی مراکز پر نہ جائیں۔


