موسمِ گرما کی چھٹیوں کا شیڈول جاری، مدت میں کمی کا فیصلہ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)تعلیمی اداروں میں موسمِ گرما کی چھٹیوں کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ جاری کردہ تفصیلات کے مطابق موسمِ گرما کی چھٹیاں 26 مئی 2026 سے 2 اگست 2026 تک ہوں گی، جبکہ 3 اگست بروز سوموار سے اسکول دوبارہ کھل جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اس بار گرمیوں کی چھٹیوں کی مدت میں کمی کی جا رہی ہے، جس کا مقصد تعلیمی سرگرمیوں کے تسلسل کو برقرار رکھنا اور نصاب بروقت مکمل کرنا ہے۔تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ نئے شیڈول سے طلبہ کی تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی، جبکہ والدین اور اساتذہ کو بھی بروقت آگاہی فراہم کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں