لانڈھی گلشن بونیر میں گھر کے اندر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)گلشن بونیر گلی نمبر 07 کے قریب ایک گھر میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔چھیپا ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد فائرنگ سے زخمی ہونے والے شخص کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 65 سالہ عبدالعزیز ولد عبدالقیوم کے نام سے ہوئی ہے۔ابتدائی طور پر فائرنگ کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں