پنجاب بھر میں پلاسٹک فری زونز کے قیام کا فیصلہ، بڑے بازاروں میں نفاذ شروع

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لاہور سمیت پنجاب بھر میں پلاسٹک فری زونز کے قیام کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، جبکہ بڑے بازاروں میں اس فیصلے پر عملی نفاذ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق صوبے میں پلاسٹک کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا گیا ہے اور صرف گزشتہ چار ماہ کے دوران 9 لاکھ 37 ہزار کلوگرام سے زائد پلاسٹک بیگز ضبط کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق 75 مائیکرون سے کم موٹائی والی پلاسٹک تھیلیوں پر جلد مکمل پابندی عائد کر دی جائے گی۔ اس حوالے سے انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز جاری ہیں جبکہ بڑے پلاسٹک نیٹ ورکس کی نشاندہی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا اس مہم کا بنیادی مقصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں