کلرکہار(ایچ آراین ڈبلیو)کلرکہارکےقریب موٹروے ایم-ٹوپربس اورکارکےدرمیان تصادم کےنتیجےمیں5افراد زخمی ہو گئے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق حادثے میں ایک شخص شدید جبکہ چار افراد معمولی زخمی ہوئے۔ اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب کار کا ٹائر اچانک پھٹ گیا، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر دوسری لین میں داخل ہوئی اور سامنے سے آنے والی بس سے ٹکرا گئی۔ بس کراچی سے مانسہرہ جا رہی تھی۔موٹروے پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


