بدین(ایچ آراین ڈبلیو) بدین کے نواحی گاؤں اچار ملاح میں سنگدلی کی انتہا ہو گئی، جہاں ایک نافرمان بیٹے نے معمولی رقم کے تنازع پر اپنی ہی ماں کو بیدردی سے قتل کر دیا۔
واقعے کی تفصیلات کے مطابق، ملزم وسیم ملاح نے اپنی والدہ حاجراہ ملاح سے پیسے مانگے، اور انکار پر طیش میں آکر کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وسیم ملاح ‘آئیس’ کے نشے کا عادی ہے اور اس نے نشے کی رقم نہ ملنے پر یہ لرزہ خیز قدم اٹھایا۔
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم ملاح کو آلہ قتل (کلہاڑی) سمیت گرفتار کر لیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
—
### انسانی حقوق کی آواز بنیں!
ہیومن رائٹس نیوز ورلڈ وائیڈ (HRNWW) کی کوششوں کو سپورٹ کرنے اور دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔ مزید معلومات اور سپورٹ کے لیے درج ذیل لنک پر وزٹ کریں:
[**سپورٹ لنک: HRNWW Support Page**](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)


