10 سالہ طالب علم پر تشدد کرنے والا مدرسہ معلم گرفتار

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)راولپنڈی میں تھانہ صدر بیرونی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ طالب علم پر تشدد کرنے والے مدرسے کے معلم کو گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایچ او اعزاز عظیم کی سربراہی میں کی گئی، جس میں ملزم کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مقدمے کی تفصیلات
متنِ مقدمہ کے مطابق مدرسے کے معلم نے طالب علم کو مبینہ طور پر پلاسٹک پائپ سے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے حبسِ بے جا میں بھی رکھا۔ وجہ یہ بتائی گئی کہ طالب علم نے سر پر پھٹی ہوئی ٹوپی پہن رکھی تھی۔
پولیس کارروائی
پولیس نے متاثرہ بچے کا میڈیکل کروانے کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
حکام کا مؤقف
ایس پی صدر انعم شیر نے کہا ہے کہ بچوں پر تشدد کسی صورت قابل قبول نہیں اور اس واقعے میں ملوث شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ بچے اس قوم کا مستقبل ہیں اور ان کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں