اسسٹنٹ کمشنر کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ

عارف والا(ایچ آراین ڈبلیو)عارف والا میں ڈپٹی کمشنر آفس کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل عمران نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔دورے کے دوران انہوں نے ایمرجنسی وارڈ، مختلف شعبہ جات اور میڈیسن سٹور کا معائنہ کیا، جبکہ صفائی، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر زیر علاج مریضوں کی عیادت کی گئی اور ان سے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی گئیں۔

دورے کے دوران ایم ایس ڈاکٹر سید عثمان شاہ بھی موجود تھے۔اسسٹنٹ کمشنر فیصل عمران نے کہا کہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں معیاری، بروقت اور باعزت طبی سہولیات کی فراہمی حکومتِ پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے عمل میں کسی قسم کی غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور مؤثر مانیٹرنگ کے ذریعے مریضوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنا یقینی بنایا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں