اغوا شدہ 12 سالہ بچہ باحفاظت بازیاب، پولیس کی کامیاب کارروائی

جیکب آباد(ایچ آراین ڈبلیو)تھانہ دلمراد پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اغوا ہونے والے 12 سالہ کمسن بچے یاسین کھوسو کو باحفاظت بازیاب کروا لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گاؤں بھورو کھوسو سے 20 اپریل کو قرضے کے لین دین کے تنازع پر کمسن بچہ یاسین کھوسو کو مبینہ طور پر اغوا کیا گیا تھا۔ واقعے کے بعد تھانہ دلمراد کے ایس ایچ او SIP الطاف حسین کاندھڑو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فوری کارروائی شروع کی۔

ابتدائی معلومات کے مطابق بچے کو مبینہ طور پر تین ملزمان محمد اسحاق، اربیلو اور غلام شبیر کھوسو، سکنہ لکی غلام شاہ، اغوا کر کے لے گئے تھے۔ تاہم پولیس کی کارروائی کے نتیجے میں مغوی بچے کو باحفاظت بازیاب کرا لیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل ناصر آفتاب نے بچے کی بحفاظت بازیابی پر ایس ایس پی جیکب آباد اور ایس ایچ او دلمراد کے لیے تعریفی اسناد جاری کرنے کے احکامات بھی دیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں