مانسہرہ(ایچ آراین ڈبلیو)گھرسے مبینہ طور پر 12 لاکھ روپے اور سونا لے کر لاپتہ ہونے والی 16/17 سالہ لڑکی مینائل بی بی کی لاش دریائے کنہار سے برآمد ہو گئی ہے، جس سے علاقے میں افسوس اور تشویش کی فضا پیدا ہو گئی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج ہوتے ہی فوری کارروائی شروع کر دی گئی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران واقعے میں نامزد ملزم وسیم خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جس سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے تمام پہلوؤں کا باریک بینی سے جائزہ لیا جا رہا ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ لڑکی کی ہلاکت کن حالات میں پیش آئی۔پولیس نے بتایا کہ کیس کی تفتیش مختلف زاویوں سے جاری ہے اور جلد مزید حقائق سامنے آنے کی توقع ہے۔


