خیرپور(ایچ آراین ڈبلیو)خیرپور میں سکھر پولیس کے آپریشن کے دوران ایک بچی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد کارروائی میں شامل 3 تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل جبکہ ایک اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ایس ایس پی اظہر مغل کے مطابق سکھر پولیس نے گزشتہ روز چار افراد کے قتل میں مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے خیرپور کے شادی شہید کے پہاڑی علاقے میں آپریشن کیا تھا۔ آپریشن کے دوران ڈرون کا بھی استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک بچی سمیت 4 افراد جان سے گئے۔
ایس ایس پی کے مطابق واقعے کی شفاف تحقیقات کے لیے گھوٹکی کے ایس ایس پی کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے، جبکہ آپریشن میں شامل تین تھانوں کے ایس ایچ اوز کو معطل کر دیا گیا ہے۔ادھر پولیس آپریشن میں شہریوں کی ہلاکت پر اہلِ علاقہ نے خیرپور کے مریم توب چوک پر لاشیں رکھ کر شدید احتجاج کیا اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔


