اوکاڑہ(ایچ آراین ڈبلیو)مین جی ٹی روڈ نزد مرغی خانہ سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا، جس میں ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان ٹکر کے بعد ٹرک الٹ گیا۔حادثے کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور ٹرک کے نیچے آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ موٹر سائیکل سوار دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
جاں بحق شخص کی شناخت منیر ولد جہانگیر (تقریباً 45 سال) کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں ابو بکر ولد محمد یاسین (تقریباً 25 سال) اور صداقت علی ولد محمد عنایت (تقریباً 30 سال)، ساکنان 14 ون ایل شامل ہیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔


