سولر کی وجہ سے لاہور ریجن میں دن کے وقت بجلی کا شارٹ فال ختم

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)عوام کی جانب سےسولرکےبڑھتےہوئےاستعمال کی وجہ سےلسیکوریجن میں دن کےوقت شارٹ فال ختم ہوگیا۔ذرائع کے مطا ق لسیکو ریجن میں طلب 2300 میگاواٹ اور کوٹہ بھی اتنا ہی ہے، دن کے وقت لوڈ شیڈنگ کی ضرورت نہیں پڑ رہی۔

لیسکو ذرائع کا کہنا ہے رات کو وقت طلب 3 ہزار میگا واٹ اور کوٹہ 26 سو میگاواٹ ہے، ایک سے دو گھنٹے شہروں اور دیہات میں 4 گھنٹے کی اعلانیہ لوڈشیڈنگ ہے۔لیسکو ذرائع کے مطابق چند روز تک صورتحال مکمل بہتر ہو جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں