مبینہ افسوسناک واقعہ، ماں اور بیٹی کے قتل کا انکشاف، شفاف تحقیقات کا مطالبہ

لاڑکانہ(ایچ آراین ڈبلیو)لاڑکانہ کے علاقے باقرانی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں مبینہ طور پر روٹی نہ دینے پر ماں شاہدہ جتوئی اور بیٹی نغمہ جتوئی کو تشدد کے بعد گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق ملزمان نے واردات کے بعد دونوں کی لاشیں دریا میں پھینک دیں اور گھر کو آگ لگا کر شواہد مٹانے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جبکہ شہریوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

الزامات کے مطابق بعض حلقوں نے پولیس پر بھی سوالات اٹھائے ہیں کہ کیس کو گھریلو جھگڑے کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی، تاہم اس حوالے سے سرکاری سطح پر کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور حقائق سامنے آنے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں