جی ٹی روڈ پر مسافر بس میں اچانک آگ لگ گئی، مسافر محفوظ

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)راولپنڈی میں جی ٹی روڈ پروزیرآباد بائی پاس کےقریب ایک مسافربس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق بس میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ مسافر بس لاہور سے راولپنڈی جا رہی تھی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس کے افسران فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

ترجمان نے بتایا کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافروں کو بحفاظت بس سے نکال لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ آگ لگنے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں