راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو) کمشنر و چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی کی ہدایت پر 8 اپریل کو ملتوی ہونے والے راولپنڈی شہر کے 64 امتحانی مراکز کے میٹرک کے پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق مورخہ 2 مئی کو صبح کے وقت اُردو لازمی(اُردو لازمی درسِ نظامی گروپ)اور شام کے وقت اُردو لازمی، جغرافیہ آف پاکستان کے پرچے منعقد ہوں گے۔تمام امتحانات پہلے سے الاٹ شدہ امتحانی مراکز میں، اسی رول نمبر کے تحت منعقد ہوں گے۔ ان 64 امتحانی مراکز کے امیدواران اور سپروائزری سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 2 مئی کو مقررہ وقت پر اپنے اپنے مراکز میں حاضری یقینی بنائیں۔
مزید رہنمائی یا معلومات کے لیے کنٹرولر امتحانات کے فون نمبرز 5450917-051, 5450918-051 یا اسسٹنٹ کنٹرولر میٹرک برانچ کے نمبر 5450932 051-پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔


