راہ چلتی لڑکی کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ملزم گرفتار

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)اقبال ٹاؤن کے علاقے میں راہ چلتی طالبہ کو ہراساں کرنے کے واقعے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق متاثرہ طالبہ کی درخواست پر تھانہ اقبال ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا گیا۔ واقعہ نامعلوم ملزم کی جانب سے ہراسانی سے متعلق پیش آیا، جس پر پولیس نے فوری طور پر تفتیش کا آغاز کیا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ٹیکنیکل ذرائع کی مدد سے ملزم کو 12 گھنٹوں کے اندر ٹریس کرکے گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزم کی شناخت عمر کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان نے بروقت کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہراساں کرنے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے عناصر کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پولیس ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں