نیلی بار کلب کی نومنتخب باڈی کی حلف برداری تقریب

عارف والا(ایچ آراین ڈبلیو) نیلی بار کلب عارف والا کے نومنتخب جنرل سیکرٹری اور 10 ایگزیکٹو ممبران کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر و صدر نیلی بار کلب رائے فیصل عمران نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔

نومنتخب جنرل سیکرٹری شیخ امداد اللہ سمیت 10 ایگزیکٹو ممبران نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا، جن میں رانا طارق محمود، چوہدری ناصر حمید، شیخ ماجد علی، رانا آصف امین، چوہدری وسیم عباس، رانا نصر اللہ ناصر، علی عمران رتھ ایڈووکیٹ، سرور رحمانی، میاں اعجاز وٹو ایڈووکیٹ اور چوہدری زین العابدین طارق شامل ہیں۔ جبکہ فنانس سیکرٹری رانا اختر بشیر نے بھی حلف لیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رائے فیصل عمران نے نومنتخب جنرل سیکرٹری اور ایگزیکٹو ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی باڈی کلب کی ترقی اور خوشحالی کے لیے مل کر مؤثر کردار ادا کرے گی۔

تقریب میں شرکاء نے نو منتخب قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کلب کے مستقبل کے لیے مثبت توقعات کا اظہار کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں