عارف والا میں وارداتوں کا سلسلہ جاری، 10 گھنٹوں میں دو ڈکیتیاں، شہری زخمی

عارف والا(ایچ آراین ڈبلیو) شہر میں وارداتوں کا سلسلہ نان اسٹاپ جاری ہے، 10 گھنٹوں کے دوران دو مختلف ڈکیتی کی وارداتیں پیش آئیں، جبکہ مزاحمت پر ایک شہری زخمی ہو گیا۔

پہلی واردات رات تقریباً 11 بجے گلشن اقبال کالونی عارف والا گجر چوک کے قریب پیش آئی، جہاں دو مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے واپڈا کے لائن سپرنٹنڈنٹ رانا سجاد ولد رانا اقبال سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور 50 ہزار روپے نقدی چھین لی۔

دوسری واردات صبح سویرے قبولہ روڈ عارف والا کے قریب 65 ای بی پلی کے مقام پر ہوئی، جہاں دو نقاب پوش ڈاکوؤں نے ایک شہری سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین لی۔ مزاحمت کرنے پر ملزمان نے شہری محمود ولد منظور کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔

زخمی شہری کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ سٹی عارف والا کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق وارداتوں میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں