چک دھوڑ کوٹ(ایچ آراین ڈبلیو) چک دھوڑ کوٹ کے عوام نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کے سروے کے انعقاد پر ایم پی اے چوہدری عمران اکرم جٹ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔
اہلِ علاقہ کے مطابق طویل عرصے سے نظر انداز کیے جانے والے مسائل کی نشاندہی کے لیے سروے کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے، جس سے علاقے کی بہتری اور ترقی کی نئی امید پیدا ہوئی ہے۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ چک دھوڑ کوٹ میں بنیادی سہولیات کی کمی ایک بڑا مسئلہ رہی ہے، تاہم حالیہ سروے کے ذریعے ان مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کی راہ ہموار ہونے کی توقع ہے۔
عوام نے امید ظاہر کی ہے کہ سروے کے نتائج کی روشنی میں جلد عملی اقدامات کیے جائیں گے، جس سے علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا باقاعدہ آغاز ممکن ہو سکے گا۔
اہلِ علاقہ نے ایم پی اے کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے توقع ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے اسی طرح اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔


