عارف والا میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق آگاہی میلہ کا انعقاد

عارف والا(ایچ آراین ڈبلیو) تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال عارف والا میں ماں اور بچوں کی صحت کے حوالے سے ایک خصوصی آگاہی میلہ منعقد کیا گیا، جس کا مقصد عوام میں صحت سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور ماؤں کو بچوں کی بہتر نگہداشت کے بارے میں رہنمائی فراہم کرنا تھا۔

میلے کے دوران شرکاء میں ماں اور بچے کی صحت سے متعلق معلوماتی پمفلٹس تقسیم کیے گئے جبکہ آنے والی خواتین کو مختلف طبی مشوروں اور کونسلنگ سیشنز کے ذریعے آگاہی فراہم کی گئی۔

اس موقع پر بچوں کے لیے مختلف کھیلوں اور مقابلہ جات کا بھی اہتمام کیا گیا، جن میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

میلے کا دورہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سید عثمان مسعود شاہ اور انچارج چلڈرن ایمرجنسی ڈاکٹر انصر یوسف جوئیہ نے کیا۔ انہیں ڈویژنل پاپولیشن آفیسر ساہیوال کی جانب سے جاری سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

افسران نے میلے کے انعقاد کو سراہتے ہوئے اسے عوامی فلاح کے لیے ایک مثبت اور مؤثر قدم قرار دیا۔ شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی اس آگاہی میلے میں شرکت کی اور فراہم کی گئی معلومات کو مفید قرار دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں