بالو جا قبا میں جوڑ اور مگسی برادری میں جھگڑا، 10 افراد زخمی

کندھکوٹ/بالو جا قبا(ایچ آراین ڈبلیو) بالو جا قبا تھانے کی حدود میں واقع گاؤں قادری فارم میں معمولی بات پر دو برادریوں جوڑ اور مگسی کے درمیان جھگڑا ہو گیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی کونسلر کے مطابق جھگڑا ایک معمولی بات یعنی کھانسنے (کھنگھنے) کے معاملے پر شروع ہوا، جس کے بعد صورتحال کشیدہ ہو گئی۔ انہوں نے بتایا کہ معاملہ ابتدائی طور پر بزرگوں کی مداخلت سے ختم کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم بعد ازاں دوبارہ جھگڑا بڑھ گیا۔

کونسلر کا کہنا ہے کہ فوری طور پر بالو جا قبا تھانہ کے افسر دلیپ کمار سے رابطہ کیا گیا اور صورتحال سے آگاہ کیا گیا، تاہم پولیس کی بروقت مداخلت نہ ہونے کے باعث جھگڑا شدت اختیار کر گیا۔

دوسری جانب ایس ایچ او دلیپ کمار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اس وقت پولیس عدالت میں مصروف تھی جبکہ تھانے کی نفری اسکول ڈیوٹی پر تعینات تھی۔

واقعے میں زخمی ہونے والوں میں مگسی برادری کے احسان علی مگسی، ظفر علی مگسی، غلام قادر مگسی اور نسیبہ مگسی شامل ہیں، جبکہ جوڑ برادری کے محبوب علی جوڑ، حاجی جوڑ، آصف علی جوڑ، دھانی جوڑ، مریم جوڑ، علی محمد سمیت دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں