چڑیا گھر کے قریب سے ملنے والا 8 سالہ بچہ والدین کی تلاش میں

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) شہر قائد کے علاقے Karachi Zoo کے قریب سے ایک کم سن بچہ لاوارث حالت میں ملا ہے، جو آپ کی مدد سے اپنے والدین تک پہنچ سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بچے کی عمر تقریباً 8 سال ہے، اس نے اپنا نام فیاض اور والد کا نام علی خان بتایا ہے۔ بچے کے مطابق اس کا گھر رشید آباد، کوہاٹی محلہ، نزد نورانی مسجد کے قریب واقع ہے۔
بچے کو فوری طور پر حفاظتی تحویل میں لے کر Garden Police Station Karachi منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے اس کے والدین یا ورثاء سے رابطہ ممکن ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اگر رشید آباد یا اطراف کے علاقوں میں رہنے والا کوئی فرد، یا کوئی سماجی کارکن اس بچے کو جانتا ہو تو فوری طور پر ایس ایچ او گارڈن حنیف سیال سے رابطہ کریں، تاکہ بچے کی شناخت مکمل ہونے کے بعد اسے اس کے اہلِ خانہ کے حوالے کیا جا سکے۔
شہریوں سے اپیل ہے کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ بچہ جلد اپنے گھر والوں تک پہنچ سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں