مجرا دیکھنے پر ڈانٹنے کا رنج، چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

منڈی احمد آباد(ایچ آراین ڈبلیو)منڈی احمد آباد کے نواحی گاؤں قادرآباد میں گھریلو رنجش پر دلخراش واقعہ پیش آیا، جہاں چھوٹے بھائی نے مبینہ طور پر فائرنگ کر کے اپنے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق مقتول حافظ شاہد شاہ کو ان کے چھوٹے بھائی علی حمزہ نے رات کے وقت اس وقت گولی ماری جب وہ گھر میں سو رہے تھے، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم علی حمزہ کو حراست میں لے لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ مقتول نے ایک روز قبل اسے مجرا دیکھنے پر ڈانٹا تھا، جس کا اسے شدید رنج تھا۔ اسی رنجش کی بنیاد پر اس نے رات کے وقت فائرنگ کر کے اپنے بھائی کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول تین بچوں کا باپ تھا، جبکہ ملزم کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی۔ لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں