ڈہرکی(ایچ آراین ڈبلیو)مغل برادری سے تعلق رکھنے والی خواتین پر مبینہ تشدد کے واقعے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔برادری کے نمائندوں اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ شعیب شاہ نامی شخص اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے خواتین پر بہیمانہ تشدد کیا گیا، جو انتہائی قابلِ مذمت اور ناقابلِ قبول ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور متاثرہ خواتین کو انصاف فراہم کیا جائے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اگر بروقت اور منصفانہ کارروائی نہ کی گئی تو پاکستان بھر کی مغل برادری احتجاج پر مجبور ہو جائے گی۔
سماجی رہنماؤں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔


