لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے کرایوں میں 40 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔چیئرمین گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ بھی مزید کمی دیکھنے میں آئے گی۔
انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر کو ٹیکسز میں بھی ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ کاروباری لاگت میں مزید کمی ممکن ہو سکے۔بیان میں کہا گیا کہ کرایوں میں کمی کا مقصد عوام اور تجارتی سرگرمیوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔


