نواب شاہ(ایچ آراین ڈبلیو)نواب شاہ میں سنی علماء کونسل کی جانب سے جامع مسجد سیدنا اسماعیل سانگر روڈ پر “دفاع پاکستان” کے عنوان سے ایک مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرے سے صوبائی رہنما قاری محمد حنیف عثمانی سمیت دیگر علماء نے خطاب کیا۔ خطاب میں حالیہ علاقائی صورتحال کے دوران انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا گیا اور بعض ممالک کے درمیان کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
مقررین نے کہا کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے اور خطے میں امن کے فروغ کے لیے اس کا کردار قابلِ تعریف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت اور عسکری اداروں نے امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔
مظاہرے میں مولانا علی حیدر شاہ، قاری ابوبکر عثمانی، قاری محمد ناصر فاروقی، حافظ محمد آصف قریشی، محمد جعفر آزاد سمیت دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔
شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار کیا اور ملک و پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔


