بلوچستان(ایچ آراین ڈبلیو)تحریک تحفظ آئین پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ 25 اپریل کو ملک گیر جلسے کرے گی۔ تحریک کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات میں بلوچستان میں جاری آپریشنز کا فوری خاتمہ، بلوچ رہنماؤں کی رہائی، سابق وزیر اعظم عمران خان سے ملاقاتوں کی بحالی اور مختلف مقدمات پر سماعتوں کے فوری انعقاد شامل ہیں۔
تحریک کے سربراہان نے کہا ہے کہ جلسے کے ذریعے وہ عوامی حمایت کے ساتھ حکومت پر زور ڈالیں گے کہ ان مطالبات کو فوری طور پر پورا کیا جائے۔


