مریدکے(ایچ آراین ڈبلیو) جی ٹی روڈ پر تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل سے ٹکر کے نتیجے میں میاں بیوی جاں بحق اور شدید زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت سائرہ کامران اور کامران اسلم کے طور پر ہوئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ کھوڑی کے قریب پیش آیا، جہاں سڑک پر موجود کھڈے حادثے کی بنیادی وجہ بنے۔ حادثے میں خاتون سائرہ کامران کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم شوہر کامران اسلم لاہور پہنچنے سے پہلے ہی جان کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کے مطابق میاں بیوی شادی سے واپس کامونکی جا رہے تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ پولیس نے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا۔


