اوکاڑہ(ایچ آراین ڈبلیو) لیسکو سٹی سب ڈویژن میں مبینہ کرپشن کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں، جس میں ایس ڈی او ذاہد پرویز مسعود کے خلاف شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ذاہد پرویز مسعود نے ریڈنگ میں ہیر پھیر کر کے لاکھوں یونٹس خرد برد کرنے کی کوشش کی اور مبینہ طور پر بوگس تصاویر کے ذریعے ڈیٹا ایکسپورٹ کروانے کی کوشش کی۔
مزید برآں، ایم ڈی آئی کنکشنز سے ماہانہ بھتہ لینے کی شکایات بھی سامنے آئیں، جہاں صارفین کو مبینہ ریلیف دینے کے بہانے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے۔
شہریوں اور میڈیا نے اعلیٰ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ لیسکو سٹی سب ڈویژن کا نظام درہم برہم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
عوام اور ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن میں ملوث افسر کے خلاف فوری انکوائری کی جائے اور اس کی جگہ ایک ایماندار افسر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ سب ڈویژن کا نظام شفاف اور مؤثر طریقے سے چل سکے۔


