پنجاب(ایچ آراین ڈبلیو)عارف والا میں ستھرا ماحول کے فروغ کے لیے بلدیہ کی جانب سے جناح چوک تک ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر رائے فیصل عمران اور تحصیل انچارج ستھرا پنجاب رانا ساجد نے کی۔
اس آگاہی واک کا مقصد عوام میں صفائی کے شعور کو فروغ دینا اور یہ پیغام عام کرنا تھا کہ شہر، گلی محلے اور دکانوں کے باہر پڑی باسکٹ کی صفائی میں شہری اپنا کردار ادا کریں، تاکہ ستھرا پنجاب کے ورکرز صرف کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے کا کام کریں۔
جناح چوک پر ستھرا پنجاب پروگرام کی جانب سے معلوماتی ڈیسک بھی قائم کی گئی، جہاں اسسٹنٹ کمشنر رائے فیصل عمران نے خود جا کر پمفلر تقسیم کیے۔ اس موقع پر چیف آفیسر بلدیہ میاں اطہر فاروق جوئیہ اور ستھرا پنجاب کے ورکرز کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جنہوں نے واک میں بھرپور حصہ لیا۔
یہ پروگرام شہریوں میں صفائی کے شعور کو بڑھانے اور صاف ستھرا ماحول قائم رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے جاری رکھا جائے گا۔


