کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کا شہدادپور کے قریب حادثہ، تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

شہدادپور(ایچ آراین ڈبلیو) کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شہدادپور کے قریب حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ٹرین کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے میں شامل بوگیوں میں وی آئی پی کچن لاؤنج، ایک اے سی بزنس کلاس اور ایک اے سی اسٹینڈرڈ بوگی شامل ہیں، جو ڈی ریل ہو گئی ہیں۔

خوش قسمتی سے حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، اور ریلویز حکام نے فوری طور پر موقع پر ٹیمیں روانہ کر کے متاثرہ ریل گاڑی کی بحالی اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

ریلوے حکام نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور تمام ضروری ہدایات پر عمل کریں تاکہ حادثے کے اثرات کم سے کم ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں