لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار ہوئے اور 53 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 72.92 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
اہم کارروائیاں:
چکلالہ گیریژن، راولپنڈی: کورئیر آفس سے یو کے جانے والے پارسل میں سے 2 گرام کوکین برآمد۔
کراچی ایئرپورٹ: کورئیر آفس سے یو اے ای جانے والے پارسل میں پیپرز میں جذب 790 گرام کینابیز برآمد۔
یارو پشین کے قریب: گاڑی سے 48 کلو گرام چرس برآمد، ملزم گرفتار۔
موسیٰ کالونی، کوئٹہ بس سٹاپ: خاتون کے قبضے سے 12 کلو گرام چرس برآمد، ملزمہ گرفتار۔
یارو پشین کے قریب دوسری کارروائی: گاڑی سے 8 کلو گرام چرس برآمد۔
کیماڑی، کراچی: ملزم کے قبضے سے 3.300 کلو گرام چرس برآمد۔
کاروائیوں کے دوران انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


