ایران کا امریکی حملوں کی تیاری کے الزام میں 120 افراد کی گرفتاری کا دعویٰ

تہران(ایچ آراین ڈبلیو)ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے امریکی حملوں کی تیاری میں ملوث ہونے کے الزام میں 120 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ایرانی حکام کے مطابق گرفتار افراد پر الزام ہے کہ ان کے تعلقات امریکا، برطانیہ اور اسرائیل سے وابستہ عناصر کے ساتھ تھے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ گرفتاریاں سیکیورٹی اداروں کی مختلف کارروائیوں کے دوران عمل میں آئیں، جن کا مقصد مبینہ طور پر حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانا تھا۔ایرانی حکام نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں، تاہم کہا گیا ہے کہ معاملے کی تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔دوسری جانب آزاد ذرائع سے ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق تاحال ممکن نہیں ہو سکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں