45

جامشورو پولیس کی بڑی کارروائی، منشیات اور ڈکیتی میں ملوث ملزم گرفتار

جامشورو(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی جامشورو آفس کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سیہون کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بھان سعیدآباد نے کارروائی کرتے ہوئے ایک عادی اور ریکارڈ یافتہ ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عبدالغنی عرف چبڑ متعدد تھانوں میں ڈکیتی، منشیات اور دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم کے خلاف تعزیراتِ پاکستان اور انسدادِ منشیات سمیت مختلف دفعات کے تحت درجنوں مقدمات درج ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم طویل عرصے سے روپوش تھا اور مختلف علاقوں میں جرائم کی سرگرمیوں میں ملوث رہا۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے 2030 گرام چرس بھی برآمد کر لی ہے۔

ایس ایس پی جامشورو ظفر صدیق چھانگا نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

پولیس کے مطابق ملزم کا کرمنل ریکارڈ بھی مختلف مقدمات پر مشتمل ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں