کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) Sindh Bar Council نے صوبے کی مختلف بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہفتہ وار عدالتی تعطیلات، پیٹرول کی قلت، پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث Sindh High Court Bar Association، District Bar Association اور Taluka Bar Association کے انتخابات تاحکمِ ثانی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
سندھ بار کونسل کے مطابق نئی تاریخوں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ادارہ جمہوری عمل کے تسلسل پر یقین رکھتا ہے، تاہم موجودہ ناگزیر حالات کے باعث انتخابی عمل کو عارضی طور پر روکنا پڑا۔
اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متعلقہ بارز کی جانب سے بھی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستیں موصول ہوئی تھیں، جبکہ رجسٹرار نے سرکاری تعطیلات کے دوران عدالتوں کے کمرہ جات فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کی ہے۔
سیکریٹری سندھ بار کونسل، Pervez Ali Memon نے اس فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ حالات بہتر ہوتے ہی انتخابی شیڈول جاری کر دیا جائے گا۔


