حافظ نعیم الرحمٰن کا وکلاء سے خطاب: عید کے بعد عوامی مسائل پر تحریک شروع کرنے کا اعلان

رحیم یار خان (ایچ آراین ڈبلیو) امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے رحیم یار خان میں وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے بعد وکلاء کے اشتراک سے عوامی مسائل کے حل کے لیے ایک تحریک کا آغاز کیا جائے گا.

انہوں نے وکلاء برادری پر زور دیا کہ وہ آگے بڑھیں اور اس مقصد کے لیے جماعتِ اسلامی کا ساتھ دیں. حافظ نعیم الرحمٰن نے موجودہ نظام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اشرافیہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے غریبوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، جبکہ عدلیہ اپنی تمام تر قربانیوں کے باوجود اب تک اپنا مؤثر کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے.

ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی چہرے اور نعرے بدلنے کے باوجود نظام اب بھی وہی پرانا اور فرسودہ ہے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ جماعتِ اسلامی کسی بھی ایسے سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی جو ذاتی مفادات پر مبنی ہو.

اس موقع پر انہوں نے عالمی تنازعات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بعض عناصر نے امریکہ اور ایران کے معاملے پر اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کی، لیکن جماعتِ اسلامی اس تنازع میں مکمل طور پر ایران کے ساتھ کھڑی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں