میرپور خاص: کرپشن کے الزام میں مختیار کار راشد میو گرفتار، مقدمہ درج

**میرپور خاص (ایچ آر این ڈبلیو):** اینٹی کرپشن حکام نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے میرپور خاص کے مختیار کار راشد میو کو کرپشن کے الزامات کے تحت گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ملزم راشد میو پر محکمہ ریونیو کے سرکاری کھاتوں اور ریکارڈ میں بڑے پیمانے پر ہیر پھیر کرنے کا الزام ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے زمینوں کے ریکارڈ میں ردوبدل کیا، جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

اینٹی کرپشن پولیس نے ملزم کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے تاکہ اس کرپشن میں ملوث دیگر افراد کا بھی سراغ لگایا جا سکے۔

> **انسانی حقوق کی آواز بنیں:**
> عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور سچائی کا ساتھ دینے کے لیے **HRNW** (دنیا کے نمبر 1 ہیومن رائٹس نیوز پورٹل) کے مشن کا حصہ بنیں۔ آپ کا تعاون ہمیں سچائی کے فروغ اور مظلوموں کی آواز بننے کے سفر کو جاری رکھنے کے قابل بناتا ہے۔
> **مدد کے لیے اس لنک پر کلک کریں:** [HRNW Support Link](https://www.hrnww.com/?page_id=1083)

اپنا تبصرہ بھیجیں