جے یو آئی (ف) نے کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کر دیا

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) جے یو آئی (ف) نے مولانا محمد ادریس کے قتل کے خلاف ملک بھر میں کل احتجاج کا اعلان کر دیا۔

جے یو آئی (ف) نے اپنے صوبائی سرپرست مولانا محمد ادریس کے قتل کے خلاف کل ملک بھر میں احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

صوبائی قیادت کے مطابق مولانا محمد ادریس کو آج شہید کیا گیا، جس پر جماعت کے رہنماؤں نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔

سینیٹر مولانا عطا ء الرحمان نے کہا کہ ہم کب تک جنازے اٹھاتے رہیں گے، ریاست شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں