واشنگٹن (ایچ آراین ڈبلیو) امریکی سیاست میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی، نئی سروے رپورٹس کے مطابق 66 فیصد امریکیوں نے ان کی پالیسیوں پر شدید ناراضی اور عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
معاشی محاذ پر بڑھتی مہنگائی، پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے اور عوامی مشکلات کے باعث ٹرمپ کی مقبولیت میں تاریخی کمی دیکھی جا رہی ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق یہ صورتحال آنے والے وسط مدتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کیلئے بڑا دھچکا ثابت ہوسکتی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عوامی ردعمل نے امریکی سیاسی منظرنامے میں نئی ہلچل پیدا کردی ہے اور ریپبلکن قیادت پر دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے۔


