پاکپتن(ایچ آراین ڈبلیو) ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے کہا ہے کہ ضلع پاکپتن میں سکینڈری سکول سرٹیفیکیٹ (SSC) 2026 کے سالانہ امتحانات کا شفاف اور منظم انعقاد یقینی بنایا جائے گا اور امتحانی مراکز کی حفاظت کے ساتھ طلبہ کی محفوظ تعلیمی فضا ہر صورت برقرار رکھی جائے گی۔
یہ بات انہوں نے ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام SSC 2026 کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں ضلع میں دفعہ 144 کے نفاذ کے بارے جاری بیان میں کہی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق:
امتحانی مراکز کے گرد 100 گز کے دائرے میں رورل نمبر سلپ کے بغیر طلبہ اور نگران عملہ کے سوا کسی کا داخلہ ممنوع ہوگا۔
امتحانی مراکز کے اندر یا باہر کسی بھی قسم کے احتجاج، مظاہرے، ہتھیار، موبائل فون، کتاب، گائیڈ یا دیگر غیر مجاز مواد کا استعمال سختی سے منع ہے۔
طلبہ، نگران عملہ یا دیگر افراد کی جانب سے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی صورت میں فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پابندیوں کا اطلاق 27 مارچ 2026 سے 25 اپریل 2026 تک ہوگا۔
ڈپٹی کمشنر آصف رضا نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ امتحانات کے دوران امن و امان اور شفاف انعقاد کے لیے مکمل نگرانی کریں، جبکہ عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ امتحانی مراکز کے ارد گرد کسی بھی غیر ضروری سرگرمی یا خلل ڈالنے سے گریز کریں تاکہ طلبہ بلا خوف و خطر اپنے امتحانات میں حصہ لے سکیں۔


