48

ملک بھر میں 25 سے 30 مارچ کےدوران بارش، تیزہوائیں اورژالہ باری کا امکان

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش، آندھی اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 مارچ دوپہر یا بعد دوپہر سے مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ سرگودھا ڈویژن میں داخل ہو گا اور یہ 26 مارچ صبح یا دوپہر تک جاری رہے گا۔

اس دوران سرگودھا ڈویژن کے بیشتر علاقوں بشمول بھکر، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور، ساہیوال اور دیگر اضلاع میں تیز ہوائیں، جھکڑ، گرج چمک کے ساتھ بارش اور کہیں کہیں ژالہ باری کا امکان ہے۔

بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں سے داخل ہونے والا یہ موسمی سلسلہ ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہو گا، جس میں کوئٹہ، ژوب، قلات، گوادر، تربت، سبی اور دیگر شہروں میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے۔

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے اضلاع بشمول چترال، سوات، ہری پور، گلگت، ہنزہ، مظفرآباد، باغ اور وادی نیلم میں 25 تا 26 اور 28 تا 30 مارچ گرج چمک کے ساتھ بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔

سندھ کے شہروں کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، سکھر، دادو، کشمور، جیکب آباد اور لاڑکانہ میں بھی بارش اور آندھی متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں