51

کراچی کی علیحدگی پر سندھ اسمبلی کی قرارداد کو کوئی حیثیت نہیں، رہنما کی وضاحت

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایک رہنما نے واضح کیا ہے کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے منظور کی جانے والی کراچی سے متعلق قرارداد کا کوئی قانونی یا عملی اثر نہیں ہے۔

رہنما نے کہا کہ اگر سندھ اسمبلی نے لعنتی شراب کی حمایت میں قرار داد منظور کی ہے تو کیا اسے حلال قرار دیا جا سکتا ہے؟ اسی طرح، اقلیتی بل میں بھی اسمبلی نے اسلام کے خلاف قرارداد منظور کی تھی، تو کیا اسے تسلیم کر لیا جائے؟

ان کا کہنا تھا کہ بے دین وڈیروں کی اسمبلی کی منظور شدہ قرارداد محض ایک کاغذ کا ٹکڑا ہے، جس کی کوئی عملی اہمیت نہیں۔

رہنما نے مزید کہا کہ کراچی ایک الگ صوبہ بنے گا، اور یہ عمل انشاء اللہ عملی جامہ پہنائے جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں