کرک(ایچ آراین ڈبلیو)خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے قلعہ پر کواڈ کاپٹر کے حملے میں 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس پر بھی مسلح افراد نے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور 2 ریسکیو اہلکار زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او کرک کے مطابق حملہ درگہ شہیدان کے علاقے میں ہوا۔ زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا جا رہا تھا کہ بہادر خیل میں ایمبولینس پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر قلعہ پر حملے میں زخمی ہونے والے 5 ایف سی اہلکاروں میں سے تین شہید ہوگئے اور باقی اہلکار زخمی ہیں۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔


