کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ اسمبلی نے آج سندھ کی تقسیم اور کراچی کو الگ صوبہ بنانے کی کسی بھی تجویز کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کر لی۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ کراچی ہمیشہ سندھ کا لازمی حصہ رہے گا اور صوبے کی یکجہتی، شناخت اور تاریخی ورثے کو محفوظ رکھنے کا عزم دہرایا گیا ہے۔
یہ فیصلہ ایم کیو ایم پاکستان کی مخالفت کے باوجود منظور کیا گیا، جس پر سیاسی بحث بھی جاری ہے۔


