لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لیسکو نے اعلان کیا ہے کہ یکم اپریل 2026 سے پوسٹ آفس کے ذریعے بجلی بل جمع کروانے کی سہولت ختم کر دی جائے گی۔ صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ بروقت ادائیگی کے لیے کیو آر کوڈ، بینک اور دیگر مجاز ذرائع استعمال کریں۔
لیسکو کا کہنا ہے کہ متبادل ادائیگی ذرائع اپنانے سے صارفین کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچ سکتے ہیں۔ یہ اقدام صارفین کو سہولت فراہم کرنے اور نظام کی بہتری کے لیے اٹھایا گیا ہے۔


