65

کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان بار کونسل نے 14 فروری کو ہونے والے کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔

یہ فیصلہ ممتاز خان تنولی ایڈووکیٹ کی اپیل پر جاری کیا گیا۔ ممتاز خان کے مطابق، سندھ بار کونسل کے تحت بنایا گیا الیکشن بورڈ ووٹرز لسٹوں کی تصدیق میں ناکام رہا، جو انتخابی عمل کو غیر شفاف بنا سکتا ہے۔

پاکستان بار کونسل نے واضح کیا کہ تصدیق کے بغیر انتخابات کرانا غیر قانونی اور غیر شفاف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ بار کونسل اپنے جاری کردہ احکامات پر عمل کیے بغیر الیکشن نہیں کرا سکتی۔

مزید براں، ووٹر لسٹوں کی تصدیق کا عمل جاری ہے، اور سندھ بار کونسل کو کراچی بار کے سالانہ انتخابات سے روک دیا گیا ہے۔ پاکستان بار کونسل نے ہدایت کی کہ سیکرٹری سندھ بار کونسل ووٹر لسٹوں اور بیلٹ میٹریل جمع کروائیں اور سندھ بار کونسل کی قائم کردہ انتظامی کمیٹی اگلی سماعت تک اپنا کام جاری رکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں